کراچی(نیوزڈیسک)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ نئے اسلامی ماہ شعبان المعظم1444 ہجری کا چاند نظر آگیاہے کل بروز بدھ یکم شعبان ہوگی جبکہ شب برات نومارچ بروز جمعرات کو ہوگی۔منگل کو شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کا اجلاس لاہور، کوئٹہ پشاور سمیت دیگر علاقوں میں ہوا۔شعبان کی چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا ۔اعلان کے مطابق یکم شعبان کل بروز بدھ 22مارچ کو ہوگی جبکہ شب برات نو مارچ بروز جمعرات کو ہوگی















