اہم خبریں

عدم پیشی،شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے کیس میں عدم حاضری کے باوجود استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنے پر وارنٹ جاری کئے ہیں۔عدالت نے شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کیا تھا لیکن ان کی جانب سے ان کے وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

متعلقہ خبریں