اہم خبریں

آج بروز اتوار 29 نومبر پیٹرول وڈیزل کی قیمت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے اگلے 3 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کردی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 28 نومبر سے 30 نومبر تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 313 روپے سے کم ہو کر 312 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 3 دن 28 نومبر سے 30 نومبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔
مزیدپڑھیں: مشفیق الرحیم کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، شائقین کے لیے اہم خبر

متعلقہ خبریں