اسلام آباد ( اے بی این نیوز)حکومت نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 353 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 25 نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سپر مون کا شاندار نظارہ، بیور مون نے آسمان جگمگا دیا















