اہم خبریں

پاکستان میں سپر مون کا شاندار نظارہ، بیور مون نے آسمان جگمگا دیا

پاکستان میں سپر مون کا شاندار نظارہ، بیور مون نے آسمان جگمگا دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)پاکستان میں آج نومبر کے سپر مون کا خوبصورت نظارہ کیا گیا، مختلف شہروں میں معمول سے بڑا اور روشن چاند آسمان پر دکھائی دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں نومبر کا سپر مون جاری ہے، جس کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جا رہا ہے۔ سپر مون کے باعث چاند معمول کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔

لاہور میں چاند شام 4 بج کر 30 منٹ پر طلوع ہوا، جبکہ مکمل چاند کا عروج رات 7 بج کر 53 منٹ پر ہوگا۔ لاہور میں چاند کل صبح 6 بج کر 12 منٹ پر غروب ہوگا۔

نومبر کے مکمل چاند کو روایتی طور پر ’بیور مون‘ کہا جاتا ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق ’بیور مون‘ نام کی ابتدا ’مَین فارمرز المانک‘ سے ہوئی، جس نے 1930 کی دہائی میں مقامی امریکی قبائل کی جانب سے پورے چاند کے لیے رکھے گئے نام شائع کیے تھے۔

المانک کے مطابق موجودہ شمالی اور مشرقی امریکا کے مقامی امریکی قبائل نومبر کے اس پورے چاند کو ’بیور مون‘ کا نام دیتے تھے۔
مزید پڑھیں‌:معمر رانا کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

متعلقہ خبریں