اہم خبریں

معمر رانا کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

معمر رانا کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

لاہور ( اے بی این نیوز)پاکستانی فلموں کے معروف اداکار معمر رانا کی بیٹی ریا رانا نے علی زاہد کے ساتھ نکاح کر کے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔ ریا رانا نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بھرپور توجہ مل رہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں نکاح کی تقریب کی سادگی اور خوبصورتی نمایاں ہے۔ تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور دوست احباب نے شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rea Rana (@reaxmakeup)


ریا رانا نے نکاح کے موقع پر سفید ریشمی شرارہ اور نفیس کڑھائی سے مزین مختصر قمیض زیب تن کی، جبکہ ہلکے میک اپ نے ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دیا۔ دوسری جانب علی زاہد سفید کرتا شلوار اور بیج رنگ کی شال میں دکھائی دیے۔

دونوں کے ملبوسات کے رنگوں میں خوبصورت ہم آہنگی بھی تقریب کی خاص بات رہی۔

تقریب میں اداکارہ نادیہ جمیل نے بھی شرکت کی۔ وہ ریا کی والدہ مہناز کی قریبی ساتھی ہیں اور انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی۔

ریا کی بہن رانیہ سمیت دیگر اہل خانہ نے بھی سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات اور دعاؤں کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ رانیہ نے علی زاہد کو زندگی بھر کے لیے اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز، لائبہ خرم، ہمایل اور ہیرا بلیہ سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی ریا رانا اور علی زاہد کو نکاح کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ریا رانا نے اس سے قبل 3 جنوری 2022 کو ایک پروقار تقریب میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان شاہینز کی شاندار فتح، نیپال کو شکست، سیمی فائنل میں رسائی

متعلقہ خبریں