Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کا معاملہ،وفاقی وزیر نے ماؤں کو ذمہ دار قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایف نائن پارک اسلام آباد میں لڑکی سے زیادتی کے واقعے میں وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے گھریلو تربیت اور ماؤں کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ریاض پیر زادہ نے کہا کہ اچھی مائیں اچھی تربیت کرتی ہیں، رات کو بچوں کے باہر جانے سے متعلق ہماری حدود ہیں، لڑکیاں تو کیا لڑکوں سے بھی ڈکیتیاں ہو جاتی ہیں۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ شوقیہ، کچھ غربت اور کچھ حیوانیت کی وجہ سے ایسے کام کرتے ہیں، ایسے کیسز سے ہمیں خود بچنا چاہیے۔