اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی متوقع، عوام کے لیے بڑی خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی متوقع، عوام کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد( اے بی این نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث پاکستانیوں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی، جس کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

قیمتوں میں کمی کی صورت میں پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے سے عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں