اسلام آباد( اے بی این نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے کاز لسٹ جاری کردی، جس کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت پر مشتمل بینچ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
آج کاز لسٹ منسوخ ہونے کے باعث دونوں اپیلوں کی سماعت نہ ہوسکی تھی، جس کے بعد کیسز کو دوبارہ کل کی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10،10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان انڈر 19 ٹیم میں کون شامل؟ انگلینڈ کے خلاف سیریز کا اسکواڈ سامنے آگیا















