اسلام آباد ( اے بی این نیوز) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں خنکی اور سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو، بہاولپور اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوابی اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شام 5 بجے سے آج شام 5 بجے تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔
ملک میں آج سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 4، اسکردو میں منفی 3، بابوسر میں منفی 2 اور بگروٹ میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف بڑی کامیابی















