اہم خبریں

تہران میں یوم اقبال کی تقریب، پاکستان اور ایران کے ادبی و ثقافتی تعلقات کے فروغ پر زور

تہران میں یوم اقبال کی تقریب، پاکستان اور ایران کے ادبی و ثقافتی تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، اسلام آباد (رضوان عباسی ) پاکستان اور ایران کے درمیان ادبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے سفارت خانہ پاکستان تہران اور حوزۂ ہنری ایران کے اشتراک سے یوم اقبال کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اقبال شناس شخصیات، سفارت کاروں، علمائے کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان تہران محمد عمران احمد صدیقی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کے افکار، فلسفے اور شاعری پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ تہذیبی، ادبی اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا پیغام دونوں برادر ممالک کے درمیان روایتی اور ثقافتی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

تقریب کے موقع پر علامہ اقبال کی شاعری، فکر اور فلسفے پر مبنی خصوصی تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی، جس میں شاعرِ مشرق کی زندگی اور ادبی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

اس کے علاوہ اردو، فارسی اور عربی خطاطی پر مشتمل خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جسے شرکاء نے دلچسپی سے دیکھا۔ تقریب کا مقصد علامہ اقبال کے پیغام کو اجاگر کرنے کے ساتھ پاکستان اور ایران کے درمیان ادبی و ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینا تھا۔
مزید پڑھیں:نئے صوبوں کا معاملہ، ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کی اہم مشاورت

متعلقہ خبریں