اہم خبریں

پی ٹی آئی کی بڑی خبر، 3 سابق وزرا ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار

پی ٹی آئی کی بڑی خبر، 3 سابق وزرا ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار

پشاور ( اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر پولیس کو گرفتاری پیش کی، جس کے بعد پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

تینوں رہنماؤں کی گرفتاری کے پیش نظر پشاور ہائیکورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے 9 مئی کے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد تینوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کردی تھیں۔

عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے کے بعد پولیس نے تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم وکلا کی مداخلت کے باعث اس وقت گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

بعد ازاں تینوں رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر پولیس کو گرفتاری پیش کردی، جہاں سے انہیں تین ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں