اسلام آباد ( اے بی این نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے فی لیٹر کمی کردی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 325 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 18 نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔
پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد شہریوں کو ایندھن کی قیمت میں مزید ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ مقرر















