اہم خبریں

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف سری لنکا کی پوری ٹیم 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سری لنکا کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 98 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پسیندوسوریابندارا 4، دنیش چندی مل7 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کمندومینڈس 8، لاہیروادار 4 اور دھننیجا ڈی سلوا ایک رن بنا کر پویلین لوٹے، سری لنکا کی جانب سے کوشال مینڈس نے 32 اور سونل دینوشا 21 رنز بن کر نمایاں رہے۔

رضا اللہ ، محمد عباس اور عامر جمال نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ نے آدھی ٹیم کو 50 رنز سے پہلے ہی پویلین پہنچادیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ حریف ٹیم پر پریشر بنانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، عرفات منہاس کی جگہ عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔

پاکستان کا اسکور آٹھ وکٹ پر 284 رنز تھا جبکہ پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے ثاقب خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔ پہلی اننگز پاکستان نے 434 رنز نو وکٹ کھلاڑی پر ڈیکلیئر کی، سری لنکا نے پہلی اننگز میں 446 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں۔اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے کلاس رومز کی عمارتیں خطرناک ہونے کا انکشاف، بڑی خبر آگئی

متعلقہ خبریں