نواب شاہ ( اے بی این نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی امور، ملکی سکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نواب شاہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، سکیورٹی معاملات اور نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
صدر آصف علی زرداری سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی نواب شاہ میں ملاقات، مستقبل کے سیاسی منظرنامہ پر اہم بات چیت
@AAliZardari https://t.co/60eLteI6Hl— Naeem Khan ppp ❤🖤💚 (@naeemkhaniq) November 12, 2026
واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کہا تھا کہ ریفرنڈم کرالیں، عوام کہیں تو صوبے بنا لیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں ری سیٹ کے معاملے پر وہ اور بلاول بھٹو زرداری ایک پیج پر ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں نہایت اہم ہیں اور کوئی بھی فیصلہ اختلاف رائے کے بغیر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ، اہم تاریخوں کا اعلان















