اسلام آباد ( اے بی این نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے، پاکستان صرف خام معدنیات برآمد کرنے کے بجائے ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ سمیت پوری پیداواری زنجیر کو ترقی دینا چاہتا ہے۔
اسلام آباد میں جاری پاکستان منرلز فورم سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایسی طویل مدتی شراکت داری کو فروغ دینا چاہتا ہے جو ملک اور اس کے شراکت داروں کے لیے پائیدار معاشی فوائد کا باعث بنے۔
انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل کی ترقی سے مقامی آبادیوں کو فائدہ پہنچنا ضروری ہے۔ معدنیات سے مالا مال علاقوں کے لوگوں کو اپنی زندگیوں میں واضح بہتری نظر آنی چاہیے۔
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, COAS & CDF, key address at Pakistan Minerals Investment Forum 2026
1. Pakistan aims to become a competitive destination for long-term mineral investment.
2. Maximum security will be ensured for mines, miners, investors, industries and mining projects.
3. Transforming Pakistan’s mineral wealth into economic opportunities is a collective national goal.
4. Pakistan aims to develop the entire value chain, from raw materials to refining and manufacturing.
5. Long-term partnerships will create sustainable economic benefits for Pakistan and its partners.
6. Local communities must directly benefit from mineral development through improved living standards.
7. Pakistan’s hardworking and determined people are its greatest strength.
8. The country must move from potential to productivity, promises to action and raw exports to value-added growth— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 13, 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام محنتی، دلیر اور پرعزم ہیں اور ان میں اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ ہمارے وسائل مواقع فراہم کرتے ہیں جبکہ ان مواقع کو نتائج میں بدلنے کی طاقت عوام کے پاس ہے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کو صلاحیت سے پیداوار، وعدوں سے عمل اور خام معدنیات کی برآمد سے قدر میں اضافے پر مبنی ترقی کی جانب بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کان کنی کے پورے نظام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہوگیا















