اہم خبریں

ایشیا میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں کمی

دبئی (اے بی این نیوز) مشرقی ایشیا میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

آج صبح ایشیائی منڈیوں میں برینٹ خام تیل کا ایک بیرل 97 ڈالر 69 سینٹ میں ٹریڈ ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے۔

ٹرمپ کے اس بیان کے باعث دن بھر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔

خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں سے متعلق کم از کم تین بحری حادثات کی اطلاعات توانائی کی منڈیوں میں دوبارہ تشویش پیدا کر سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیموں کے تحت ذاتی قرضوں کی حد بڑھادی

متعلقہ خبریں