پشاور(اے بی این نیوز)مصنوعی ذہانت (AI) نے شطرنج کی دنیا میں عالمی چیمپئنز کو شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، لیکن ایک دلچسپ مقابلے میں پٹھان بھائی کے سامنے مصنوعی ذہانت بھی ناکام دکھائی دی۔
سوشل میڈیا پر اس دلچسپ مقابلے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں پٹھان بھائی شطرنج کے کھیل میں مصنوعی ذہانت کو مات دیتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو دیکھنے والے صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور پٹھان بھائی کی حاضر دماغی اور کھیل کے انداز کو خوب سراہ رہے ہیں۔
یوں تو مصنوعی ذہانت دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو چیلنج کر رہی ہے، لیکن اس مقابلے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی دلچسپ بحث چھیڑ دی ہے۔
مزیدپڑھیں ؒ پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس اسکینڈل بے نقاب















