اہم خبریں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں سونے اور چاندی کے نرخ مزید بڑھ گئے۔ تازہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 9 ہزار 600 روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 230 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نرخ 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونا مجموعی طور پر 23 ہزار 500 روپے مہنگا ہو چکا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 20 ہزار 147 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 96 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 131 ڈالر کا ہوگیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 100 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 763 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 85 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 940 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی ایک ڈالر بڑھ کر 52.85 ڈالر ہوگئی۔ سونے اور چاندی کے نرخوں میں حالیہ اضافے کے باعث زیورات کی خریداری کرنے والے صارفین کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں