اہم خبریں

وزیرآباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کا مجرم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

وزیرآباد(اے بی این نیوز)وزیرآباد تھانہ سوہدرہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم جنید وزیرآباد میں 6 سالہ معصوم بچی سمیت متعدد کمسن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں ملوث تھاجو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو پوٹینسی ٹیسٹ کے بعد واپسی پر دو نامعلوم ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑوانے کی کوشش کی اور ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہواہے، ملزم 2020 اور 2022 میں 5 اور 6 سالہ تین کمسن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں بھی جیل جا چکا تھا،پولیس مقابلے کے دوران ملزم کے دو نامعلوم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او وزیرآباد کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اورفرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن جاری ہے۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مزیدپڑھیں: سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی میں بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی؛ مقدمہ درج

متعلقہ خبریں