اہم خبریں

سولر پینلز کی قیمتوں میں استحکام، یکم نومبر کے نئے ریٹس سامنے آگئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں کے حوالے سے صارفین کے لیے تازہ اپ ڈیٹ سامنے آگئی، مارکیٹ میں مختلف برانڈز کے اے گریڈ سولر پینلز تقریباً 39 سے 43 روپے فی واٹ کے درمیان فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ بعض جدید ماڈلز کی قیمت 46 روپے فی واٹ سے بھی تجاوز کر رہی ہے۔

یکم نومبر 2026ء کی دستیاب مارکیٹ معلومات کے مطابق لونگی، جنکو، جے اے سولر، کینیڈین، ٹرینا اور دیگر برانڈز کے نرخوں میں ماڈل اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے فرق دیکھا جا رہا ہے۔

مختلف برانڈز کے سولر پینلز کے فی واٹ ریٹس

لونگی سولر: 42.60 روپے سے 46.20 روپے
جنکو سولر: 40.65 روپے سے 43.75 روپے
جے اے سولر: تقریباً 39.75 روپے
کینیڈین سولر: 41.65 روپے سے 45.10 روپے
ٹرینا سولر: تقریباً 39.30 روپے
ایسٹرونرجی: 39 سے 41 روپے
انوریکس سولر: تقریباً 43 روپے

585 سے 650 واٹ سولر پلیٹ کی قیمت

دستیاب نرخوں کے مطابق 585 سے 590 واٹ کے سولر پینلز کی قیمت تقریباً 23 ہزار سے 26 ہزار روپے تک ہے، جبکہ 640 سے 650 واٹ کے لونگی سولر پینل کی قیمت تقریباً 28 ہزار 219 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں کا انحصار برانڈ، واٹ، گریڈ، ٹیکنالوجی اور دستیابی پر ہے۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ خریداری سے قبل پینل کا اصل گریڈ، سیریل نمبر، وارنٹی اور فی واٹ قیمت کی تصدیق ضرور کریں۔

واضح رہے کہ یہ مارکیٹ کے دستیاب نرخ ہیں، ملک بھر میں سولر پینلز کی کوئی ایک یکساں ریٹ لسٹ نہیں۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں قیمتوں میں فرق ہوسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں: قطر سے گیس آرہی ہے ،دسمبر ،جنوری میں وافر سپلائی جاری رہے گی،وفاقی وزیر پیٹرولیم

متعلقہ خبریں