اہم خبریں

کراچی میں آٹے کی قیمتیں ملک بھر میں سب سے زیادہ، 20 کلو تھیلا 3 ہزار 540 روپے تک پہنچ گیا

کراچی (اے بی این نیوز) کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، شہر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 540 روپے تک برقرار ہے، جبکہ دیگر شہروں میں بھی آٹے کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ میں ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جس کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا سب سے مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد میں یہی تھیلا 3 ہزار 333 روپے 33 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 306 روپے 66 پیسے، جبکہ لاڑکانہ اور پشاور میں 3 ہزار 300 روپے تک دستیاب ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور مختلف شہروں میں قیمتوں کے فرق کے باعث شہریوں کو گھریلو اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مزیدپڑھیں :پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، امیر اور غریب کے درمیان فرق مزید بڑھ گیا

متعلقہ خبریں