پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3,500 روپے مہنگا ہو کر 425,636 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سونے کے نرخوں میں اس تبدیلی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں نئی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونا بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ اس کی قیمت 364,914 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، عالمی منڈی میں سونا 35 ڈالر فی اونس مہنگا ہونے کے بعد 4,031 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔















