اہم خبریں

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے لیے اہم وارننگ جاری

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے لیے اہم وارننگ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) متحدہ عرب امارات میں رہنے اور کام کرنے والے پاکستانیوں کو سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بغیر اجازت کسی مظاہرے یا جلوس کی تشہیر کرنے یا لوگوں کو اس میں شرکت کی دعوت دینے پر سخت قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق، اگر کوئی شخص متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ پر مظاہرے یا جلوس کا اعلان کرتا ہے تو اسے قید اور 2 لاکھ سے 10 لاکھ درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

قانون کے تحت حکومت کا تختہ الٹنے یا آئین اور قوانین معطل کرنے کے لیے لوگوں کو آن لائن اکسانا بھی سنگین جرم ہے۔ ایسے جرم پر عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

پاکستانیوں کے لیے اہم ہدایات
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی مظاہروں سے متعلق پوسٹرز، پیغامات اور دعوت نامے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پہلے احتیاط کریں۔ کسی بھی پیغام کو آگے بھیجنے سے پہلے اس کی تصدیق کرلیں۔

اگر ملازمت، رہائش یا کسی ذاتی مسئلے کے حوالے سے شکایت ہو تو سوشل میڈیا پر احتجاج کی تشہیر کرنے کے بجائے متعلقہ ادارے، اپنے آجر یا پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کریں۔

پاکستانیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کی پابندی کریں اور سوشل میڈیا کا ذمہ داری سے استعمال کریں تاکہ کسی قانونی مشکل سے بچ سکیں۔
مزید پڑھیں‌:صارفین کے لیے بجلی بندش کا اعلان، شیڈول جاری

متعلقہ خبریں