اہم خبریں

آج پیٹرول اور ڈیزل کی تازہ ترین قیمت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ جب کہ پیٹرول کی قیمت برقرار ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 26 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 91 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 391 روپے 75 پیسے بڑھ کر 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 26 اکتوبر 2026 تک کے لیے ہونگی۔
مزیدپڑھیں: سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں فرق، مختلف علاقوں کے نرخ جاری

متعلقہ خبریں