لسبیلہ (اے بی این نیوز) لسبیلہ میں مسافر بس اور وین میں تصادم کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مسافر بس گوادر سے کراچی اور وین کراچی سے لسبیلہ جا رہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: لاہور میں سہ روزہ بسنت کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان















