نیو یارک (اے بی این نیوز) واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے ذریعے اب تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ آواز والے سٹیکرز بھی تیار کرکے شیئر کیے جاسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے، اس سہولت کے ذریعے صارفین فون میں موجود آڈیو فائل یا اپنی آواز ریکارڈ کرکے سٹیکر میں شامل کرسکیں گے۔
ایک ساؤنڈ سٹیکر میں زیادہ سے زیادہ 10 سیکنڈ کی آڈیو شامل کی جاسکے گی، واٹس ایپ پر یہ سٹیکر بھیجنے کے بعد اس کے ساتھ والیوم آئیکون نظر آئے گا، جس پر کلک کرکے آواز سنی جاسکے گی۔
اس کےعلاوہ، ویڈیو سے اینیمیٹڈ سٹیکر تیارکرتے وقت ایپ خودکار طور پر ویڈیو کے پانچ سیکنڈ کے آڈیو حصے کو بھی شامل کرسکے گی، صارفین چاہیں تو اس آڈیو کی جگہ اپنی آواز یا کوئی دوسری آڈیو فائل بھی استعمال کرسکیں گے۔
مزیدپڑھیں: اسلام آبادمیں شیشہ کیفوں پر تاحکم ثانی پابندی برقرار















