نجران ( اے بی این نیوز) سعودی عرب کے شہر نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے۔
ترجمان اتحادی فورسز میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق اے ایچ سکس آئی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں عملے کے دونوں ارکان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر اس علاقے میں گرا جو سعودی وزارت نیشنل گارڈ کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔
سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے نجران کے علاقے میں ’اے ایچ-6 آئی‘ (AH-6i) جاسوسی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے،
جس کے نتیجے میں دو افسران ہلاک ہو گئے۔ سعودی عرب نے اس واقعے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی، جبکہ یمنی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے طیارے کو مار گرایا ہے۔ https://t.co/jqeCn16hi1— Muhammad Suhail ALI. (@MuhammaddSuhail) October 18, 2026
دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد کے مطابق دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز کو تباہ کردیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کیے گئے۔
اتحادی فورسز کے مطابق ریاض میں دو جبکہ مشرقی صوبے میں ایک ڈرون کو نشانہ بنایا گیا۔
🇸🇦/🇾🇪 ملاحظہ کریں: انصار اللہ نے نجران میں سعودی AH-6i ہیلی کاپٹر کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے مار گرانے کی فوٹیج جاری کی ہے۔
سعودی عرب نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ہیلی کاپٹر ’تکنیکی خرابی‘ کے باعث گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔ https://t.co/100CWG9cEL
— Raza Zaidi (@SRzaidi110) October 18, 2026
مزید پڑھیں:سری لنکا کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا















