راولپنڈی (اے بی این نیوز)تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ فریش وکٹ ہے، ہم ٹاس جیتتے تب بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، 300 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ آج کے میچ میں وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں۔
کپتان اور سعد بیگ کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، حسن نواز ، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم بھی شامل ہے۔
مزیدپڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے 2 پاکستانی مسافر آف لوڈ















