اہم خبریں

عمران خان کی گاڑی کو ہائیکورٹ احاطے میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی

لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ احاطے میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کیلئے انتظامی سطح پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عمران خان کی ہائیکورٹ میں پیشی سے متعلق لیگل ٹیم عمران خان سے دوبارہ مشاورت کرے گی۔ سکیورٹی کے پیش نظر، عمران خان کو جس عدالت میں پیش ہونا ہے اس کو بیریئر لگا کر پولیس کا حصار بنا دیا گیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور عدالت کو جانے والے راستے کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں