راولپنڈی(اے بی این نیوز) 750 روپے والے پرائز بانڈ کی 108 ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی بچت مرکز راولپنڈی کے تحت 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 108 ویں قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا، جس میں خوش نصیب فاتحین کے ناموں اور نمبرز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 347425 کے نام رہا۔
دوسرا انعام 5 لاکھ روپے کے تین دوسرے انعامات بانڈ نمبرز 007447، 827353 اور 876615 نے جیتے۔
ٹیکس کی کٹوتی کا طریقہ کار
حکومتِ پاکستان کے عائد کردہ قوانین کے مطابق پرائز بانڈ کی انعامی رقم پر کٹوتی کی جائے گی، فائلرز کے لیے انعامی رقم پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا اور نان فائلرز کو انعامی رقم پر 30 فیصد کا اعلیٰ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
راولپنڈی سیونگز سینٹر کی جانب سے 750 روپے والے بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 108 کی مکمل پی ڈی ایف لسٹ جلد جاری کی جائے گی۔
خیال رہے اس سے قبل 750 روپے کے پرائز بانڈ کا گزشتہ ڈرا 15 جولائی کو لاہور جبکہ اپریل کا ڈرا کوئٹہ میں منعقد ہوا تھا۔
قومی بچت کے اصول و ضوابط کے تحت، قرعہ اندازی میں صرف وہی پرائز بانڈز شامل کیے جاتے ہیں جو ڈرا کی تاریخ سے کم از کم 60 دن پہلے خریدے گئے ہوں۔
شعبہ قومی بچت کے تین ماہانہ شیڈول کے مطابق، 750 روپے کے پرائز بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی جنوری 2027 میں منعقد کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں: سلمان خان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی، باپ بننے کی خواہش بھی ظاہر کردی















