اہم خبریں

روسی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

روسی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

راولپنڈی (اے بی این نیوز) روس کے وزیر داخلہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔


ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں، بالخصوص سیکیورٹی تعاون، میں پیش رفت کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، قیمتیں سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں