اہم خبریں

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، قیمتیں سامنے آگئیں

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، قیمتیں سامنے آگئیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ سہ ملکی سیریز کے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے۔ شائقین نجی کوریئر سینٹرز سے ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔

سیریز کے لیے لاہور میں شیڈول میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے 22 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے، جبکہ پاکستان کے میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے ہوگی۔

سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے۔

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے ابتدائی میچز راولپنڈی میں ہوں گے، جبکہ 25 سے 31 اکتوبر تک فائنل سمیت 4 مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاریمزید پڑھیں‌:

متعلقہ خبریں