اہم خبریں

190 ملین پاؤنڈ کیس، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری

190 ملین پاؤنڈ کیس، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق اپیل مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تین صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔ عدالت کے مطابق اپیل 61 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی تھی، جسے نظرانداز کرنے کے لیے متفرق درخواست بھی دائر کی گئی۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ اپیل دائر کرنے میں تاخیر کی وجہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں قید کو قرار دیا گیا۔ عدالت نے تاخیر کو نظرانداز کرتے ہوئے معاملے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 30 اپریل کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران وکیل سلمان صفدر نے میاں نواز شریف کیس کا حوالہ دیا، جبکہ بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلے ہی مقرر کی جاچکی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ متوازی جائزے کے بجائے مرکزی اپیل پر فیصلے کو جلد یقینی بنایا جائے۔ وفاقی آئینی عدالت نے اس مرحلے پر مداخلت مناسب نہیں سمجھی۔

عدالت نے توقع ظاہر کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ مرکزی اپیل پر جلد فیصلہ کرے گی اور غیرضروری التوا کی حوصلہ شکنی کرے گی۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظفر اقبال کو معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کردیا

متعلقہ خبریں