اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال کو معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معاون خصوصی برائے توانائی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور کرلی















