اہم خبریں

فرانس میں سائبر حملہ، سپر مارکیٹس کے ریفریجریٹرز کا درجہ حرارت بڑھ گیا، خوراک خراب

پیرس(اے بی این نیوز)فرانس میں سائبر حملے کے نتیجے میں کئی بڑے فوڈ ریٹیلرز کے ریفریجریٹرز کا درجہ حرارت بڑھ گیا، جس کے باعث خوراک خراب ہونے اور آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔

غیر ملکی خبر کے مطابق سائبر حملے نے فرانس کے متعدد بڑے فوڈ ریٹیلرز کے ریفریجریشن نظام کو متاثر کیا، جس سے اشیائے خورونوش کو محفوظ رکھنے والے ریفریجریٹرز میں درجہ حرارت بڑھ گیا۔


واقعے کے بعد فرانسیسی وزیراعظم سیباستین لیکورنو نے ملک کے قومی سائبر سیکیورٹی ادارے کو حملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے کی نوعیت، سائبر حملے کے ممکنہ ذرائع اور اس سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں: این بی پی نے ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کے تازہ ترین کرنسی ریٹس جاری کر دیے

متعلقہ خبریں