پشاور(اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیاں اور سامان واپس نہ کرنے والے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، مقدمات بونیر اور باجوڑ میں درج کیے گئے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر فخر جہاں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ سابق صوبائی وزیر ریاض خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
حکام نے شفیع جان کے پاس موجود سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں، جبکہ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے محکمہ ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے سرکاری گاڑیوں اور دیگر سامان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں: سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے بعد 114 پاکستانی پروازیں منسوخ















