پشاور (اے بی این نیوز) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بازیابی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست سابق وزیراعلیٰ کے بھائی محمد عامر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں سہیل آفریدی کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔
درخواست میں انسپکٹر جنرل پولیس، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس، متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور نامعلوم افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاک فوج کا فتح 2 ای آر میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاعی میدان میں بڑا اعلان















