اہم خبریں

پاک فوج کا فتح 2 ای آر میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاعی میدان میں بڑا اعلان

پاک فوج کا فتح 2 ای آر میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاعی میدان میں بڑا اعلان

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاک فوج نے فتح 2 ای آر میزائل کے توسیع شدہ رینج والے ورژن کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایویونکس سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 ای آر منفرد راستہ اختیار کرنے اور دورانِ پرواز سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کے علاوہ دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق میزائل کی رینج میں اضافے سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی اور دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔


کامیاب تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔ اس موقع پر کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔

دریں اثنا صدرمملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں‌:لانگ مارچ کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے لیے نئے احکامات جاری

متعلقہ خبریں