اہم خبریں

لانگ مارچ کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے لیے نئے احکامات جاری

لانگ مارچ کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے لیے نئے احکامات جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد میں تعینات سندھ پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکاروں کی واپسی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سندھ پولیس کے 2 ہزار جبکہ ایف سی کے 3 ہزار اہلکار سیکیورٹی انتظامات کے لیے وفاقی دارالحکومت لائے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر ریت کی بوریوں سے بھرے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں، جبکہ شہر بھر سے بھی تقریباً 50 فیصد کنٹینرز ہٹائے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون اور اس کے اطراف میں موجود کنٹینرز بھی آج شام تک ہٹا دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ اضافہ

متعلقہ خبریں