اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستانی اداکارہ میرا کو کینیڈا کے بارڈر سے ڈی پورٹ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا امریکا سے کینیڈا ایک شو میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں، جہاں انہیں نیاگرا فالز کے کینیڈین بارڈر پر کئی گھنٹے روکے رکھا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی گھنٹے انتظار کے بعد اداکارہ میرا کی ڈی پورٹیشن کے احکامات جاری کیے گئے۔ تاہم انہیں ڈی پورٹ کرنے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف لندن پہنچ گئے،دوران قیام طبی معائنہ کرائیں گے















