اہم خبریں

کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری، گندم کی کاشت کے لیے سبسڈی اسکیم کا آغاز

کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری، گندم کی کاشت کے لیے سبسڈی اسکیم کا آغاز

کراچی (اے بی این نیوز) سندھ حکومت نے گندم کی کاشت کے لیے سیزن 2026-27 کی سبسڈی اسکیم کا آج سے آغاز کردیا ہے، جبکہ کاشتکاروں کو اعلان کردہ سبسڈی تین ماہ کے اندر فراہم کی جائے گی۔

محکمہ زراعت، قیمت و رسد نے سبسڈی اسکیم کے تحت امور کی بروقت تکمیل کے لیے آئندہ 90 روز تک ہفتہ وار چھٹیاں ختم کردی ہیں۔ اس دوران محکمہ زراعت کا سیکریٹریٹ اور تمام فیلڈ دفاتر کھلے رہیں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ زراعت کے سیکریٹری سمیت تمام افسران اور ملازمین ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ سیکریٹریٹ صبح 9 بجے کھلے گا اور شام 5 بجے بند ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف ڈسپلنری ایکٹ 1973 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ نوٹیفکیشن سیکشن افسر جنرل کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، اہم ملاقات جلد متوقع

متعلقہ خبریں