اہم خبریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج ہوگا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز آج 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز پی سی بی لائیو پر براہِ راست دیکھے جاسکیں گے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج، دوسرا 11 اکتوبر اور تیسرا 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے۔

پاکستان سری لنکا سیریز کے میچز پی سی بی لائیو ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے براہِ راست دیکھے جا سکیں گے۔

اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب صارفین پی سی بی لائیو کے ذریعے پاکستان سری لنکا سیریز سے براہِ راست جڑ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا او ٹی ٹی پلیٹ فارم پی سی بی لائیو آئندہ کرکٹ ایکشن کے لیے بھی شائقین کو لائیو اسٹریمنگ فراہم کرے گا۔

پی سی بی لائیو پر براہِ راست میچز کے ساتھ ہائی لائٹس، انٹرویوز، تجزیے اور خصوصی کرکٹ کنٹینٹ بھی دستیاب ہے۔

پاکستان آسٹریلیا کی 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز بھی پی سی بی لائیو پر براہِ راست نشر کی گئی تھی۔

پاکستان آسٹریلیا سیریز کی کامیاب لائیو اسٹریمنگ کے بعد پی سی بی لائیو پر پاکستان کرکٹ کے آئندہ میچز بھی براہ راست دیکھے جا سکیں گے۔

پی سی بی لائیو پر پاکستان کرکٹ کے لائیو ایکشن کے ساتھ ڈومیسٹک اور آرکائیو کنٹینٹ بھی دستیاب ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ا پنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر لائیو کرکٹ کے حوالے سے ٹی وی سی بھی جاری کر دی ہے۔
مزیدپڑھیں: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ ،پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

متعلقہ خبریں