لاہور (اے بی این نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر حسن نواز نے شاندار 62 درجے ترقی کرتے ہوئے ٹاپ 50 میں جگہ بنا لی۔
آئی سی سی کی تازہ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں حسن نواز 49ویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ صائم ایوب ایک درجے بہتری کے بعد 38ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ایشان کشن اور ابھیشیک شرما بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر ہیں۔
انگلینڈ کے ہیری بروک چوتھے اور جوز بٹلر پانچویں نمبر پر ہیں۔ بھارت کے شریاش ایئر نے 18 درجے ترقی کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ تلک ورما ایک درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان نے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ابرار احمد دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلی، پاکستان کے صائم ایوب دوسری اور انگلینڈ کے ول جیکس تیسری پوزیشن پر ہیں۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے ٹک ٹاکر اہلکار قانون اور محکمہ دونوں کے لیے دردِ سر بن گئے















