اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اکتوبر سے ہوگا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے 7 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے۔ نئی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
مزیدپڑھیں‌:پاکستان کا بڑا دفاعی اقدام، فتح 4 کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

متعلقہ خبریں