لاہور ( اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اور انگلینڈ و سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈز اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کپتان ہوں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 9، 11 اور 13 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سات میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہوگی، جس کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی جبکہ باقی میچز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم۔
ون ڈے اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن نواز، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم۔
پی سی بی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ میں منیجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، بولنگ کوچ شان ٹیٹ، بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ اور فیلڈنگ کوچ منصور امجد سمیت دیگر معاون عملہ شامل ہوگا۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے















