اہم خبریں

’’یہ آزادی کس کام کی ہے‘‘، پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کا ٹیزر ریلیز کردیا

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ممکنہ طور پر بدھ سے شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی وزیر اسد عمر، رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری ، فواد چوہدری اور شہباز گل سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے اپنے پیغامات درج کرائے۔گزشتہ جمعرات کو سابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور گذشتہ روز پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں