اسلام آباد(زمان مغل)این سی سی آئی اے راولپنڈی نے سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئےکمرشل مارکیٹ میں قائم کال سینٹر پر چھاپہ۔مارا، مجموعی طور پر 61 افراد گرفتارکئے، ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق کارروائی میں 71 موبائل فونز اور 155 لیپ ٹاپس برآمد ہوئے،ملزمان فارن لون ریکوری سکیم کے ذریعے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث، شہریوں کو دھمکا کر رقوم بٹورتے تھے،ترجمان کا کہنا ہے کہ
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری ہےغیر قانونی کال سینٹرز ملک کی ساکھ کے لیے خطرہ ہیں ،ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کا سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا گئا ہے شہری سائبر جرم کی اطلاع ہیلپ لائن 1799 پر دیں یا قریبی سرکل میں رپورٹ کریں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں افغانستان سے منسلک سگریٹ ا سمگلنگ نیٹ ورک ہوتک گروپ بےنقاب















