اہم خبریں

ایشین گیمز 2026، پاکستان نے ہاکی میں پہلی ہی بار بڑی کامیابی حاصل کرلی

ایشین گیمز 2026، پاکستان نے ہاکی میں پہلی ہی بار بڑی کامیابی حاصل کرلی

نوگویا (اے بی این نیوز)جاپان کے شہر ایچی نوگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی۔

گروپ بی کے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تھائی لینڈ کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گول اسکور کیے، جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ بی میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ گروپ بی میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان کا اگلا میچ 22 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف ہوگا، جبکہ قومی ٹیم 24 ستمبر کو چین، 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو عمان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ایشین گیمز 2026 کے ہاکی مقابلے جاپان میں جاری ہیں، جہاں پاکستان کی نظریں گروپ مرحلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے پر ہیں۔
مزید پڑھیں‌:گلگت بلتستان بجٹ میں کمزور طبقات کے لیے بڑا اقدام، مزمل ملک نے اہم بات کہہ دی

متعلقہ خبریں