کوئٹہ (نیوزڈیسک) خاران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان کے علاقے خاران اور گردونواح میں آج صبح زلزلہ آیا جس کی 3اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی ، خوف کے سبب لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز خاران سے 29 کلو میٹر جنوب مغرب تھا۔زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم عوام میں خوف کی کیفیت چھا گئی۔















